اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے اور یہ درحقیقت برکس کے رکن ممالک کے سربراہوں کا اجلاس ہے جو دنیا میں کثیر قطبی نظام قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ قدرتی طور پر، ہم
زراعت، توانائی، صنعت، تجارت اور سیاحت کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اور
مناسب معاہدے اور تجارت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی مطلق العنانیت
کے ساتھ کسی بھی حکومت پر پابندیاں لگاتا ہے، ایسے میں برکس جیسے گروپ اس ملک کی
مطلق العنانیت کے دائرے سے نکلنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
برکس ایک بین الاقوامی گروپ ہے جس کی قیادت
ابھرتی ہوئی معاشی طاقتیں کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110